Posts

Showing posts from May, 2017

دادا جان سید محمد مصطفیٰ کے ہاتھ سے لکھی تحریر

میرے ارزانی و خوش حالی کا  زمانہ (یہ مختصر تحریر اس لئے ہے ۔ تاکہ اس اشارہ سے اندازہ لگایا جائے کہ اب زمانہ کس تیزی کے ساتھ مہنگائی اور گرانی کیطرف جارہی ہے اور زندگی کس طرح تنکی اور شدت میں آرہی ہے۔ ) (سید محمد مصطفےٰکینال کالونی ہیڈ سلیمانکی) والد مرحوم حضرت شاہ مولانا کرامت علی صاحب جونپور کے تھے ۔ والدہ مرحومہ محترمہ سیدہ حسینہ بانو دختر حضرت شاہ مولانا ریاض الدین مرحوم بنگال کی تھی ۔ والد صاحب ہدایت و تبلیغ کے سلسلہ میں بنگال تشریف لے جایا  کرتے تھے۔ اس سلسلہ میں والدہ مرحومہ سیدہ حسینہ بانو سے والد صاحب کا  عقد نکاح ہو گیا تھااور ان کو والد صاحب اپنا وطن جونپور لے آئے تھے میں جونپور ہی میں پیدا ہوا  تھا ۔ جب میں تین سال کا ہو  گیا تھا والد صاحب اور والدہ صاحبہ کے ہمراہ بنگال چلا گیا تھا ۔ وہاں پہنچ کر بنگال کو ایک خوش منظر ملک پایا دل باغ باغ ہو گیا پورا ملک کی آبادی کا نقشہ ہے کہ ساری زمین یکساں سونا ہے خالص مٹی ہے نہ اس میں ریت ہے نہ شوروکلر ہے نہ اس میں کنکریاں اور روڑیاں ہیں نہ پتھر و ٹھکریوں کا نام نشان ہے  ہر زمین ایسی ہے کہ اسمیں جو ...